عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

355

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 29 نومبر 2022 کی شام ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیٹر کے مقام پر سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری کمپنی ایف ڈبلیو کے گاڑیوں و مشینری پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ایسیویٹر مشینری ناکارہ ہوگئی جبکہ انہیں مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔