اوستہ محمد: کاروکاری کے نام پر 2 افراد قتل

139

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں کاروکاری کے نام پر دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب قربان کالونی میں ملزم نذیر حسین بلیدی نے کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی مسما (ۃ) اور سید وقار شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد گھر پہنچا تو کہرام مچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سید وقار شاہ کو فون کرکے بلایا گیا اور انہیں پہنچتے ہی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔