کولواہ میں فوجی آپریشن

298
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پیدل فوجی دستوں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے۔

فوجی آپریشن کولواہ کے مختلف علاقوں شاپکول، کنری، پارگ، چوٹین، ڈنڈار، اود اور دیگر علاقوں میں کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں فوج آپریشن کی خبریں تواتر کے ساتھ سامنے آتی رہی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقے فوج پر ان  آپریشنوں میں عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف بلوچستان کے رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے ستمبر میں بلوچستان کے 9 اضلاع سے اڑتیس افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا۔ تاہم بارہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بغیر کسی وضاحت کے چھوڑ دیا گیا جبکہ چھبیس افراد کے حوالے سے پتہ نہیں چل سکا۔