کوئٹہ: فورسز چوکی پر دھماکہ، چار افراد زخمی

286

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا جبکہ دھماکے کی زد میں آکر دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز اہلکاروں کے زخمی یا ہلاکتوں کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔