اورماڑہ: پاکستانی فورسز کا ماہی گیر پر تشدد، عوام سراپا احتجاج

300

اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں پاکستان نیوی اہلکاروں کی جانب سے ماہی گیر پر دوران شکار تشدد کیا گیا۔

واقعہ کے بعد مقامی خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد جناح نیول بیس کے مین گیٹ کے سامنے جمع ہوکر احتجاج شروع کردی۔

ماہی گیروں کے مطابق نیوی کے اہلکاروں کی تشدد سے وحید ٹاپی نامی ماہی گیر شدید زخمی ہے ۔

زخمی شخص کو نیوی اہلکار اپنے ساتھ گاڑی میں ڈال کر اسپتال لیجانے کے بجائے روڈ کے سائیڈ میں کھڑے رہے۔

انکے مطابق زخمی ماہی گیر کو کسی بھی قسم کی طبی امداد نہیں پہنچائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ماہی گیر اور خواتین کی بڑی تعداد جناح نیول بیس کے مین گیٹ کے سامنے جمع ہوکر احتجاج شروع کرکے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کے مطابق چار ماہی گیروں کو نیوی کے اہلکار اُٹھا کر لے گئے ہیں۔

ماہی گیروں کے مطابق وہ نیوی کی جانب سے دیے گئے سمندری حدود میں پانچ دن سے موری مچھلی کا شکار کررہے ہیں لیکن آج اچانک نیوی اہلکاروں نے آکر اُن پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

مظاہرین نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ فورسز کا رویہ ظالم اور مظلوم کا ہے اور وہ مقامی لوگوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کریں۔