قلات میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

622
file photo

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے بم نصب کرکے پاکستانی فورسز کے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔

دھماکے کی آواز علاقے میں دور تک سنائی دی گئی۔ حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے گذشتہ رات سے پاکستانی فوج و دیگر فورسز پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈھاڈر، ہرنائی، مشکے اور قلات میں چار حملے ہوئے ہیں۔

ہرنائی حملے میں پاکستان فوج کے دس اہلکاروں کے زخمی و ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم آئی ایس پی آر نے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور ایک میجر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔