مشکے میں پاکستانی فوج کے چار چوکیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

493

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے ملشبند،تنک ،جکی اور اوگارمیں پاکستانی فوج کے چوکیوں پر حملوں کی ذمہ دار قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہاکہ تیرہ اگست کی رات سات بجے ضلع آوارن ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے ملشبندمیں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر راکٹوں اورخود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،اور متعدد زخمی ہوئے۔

میجرگہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات نو بجے ضلع آواران ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے تنک میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے بھاری خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا ،حملے میں پاکستانی فوج کو جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

میجرگہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات گیارہ بجے ضلع آوار ن ،تحصیل وادی مشکے کے علاقے اوگار اور جکی میں قائم پاکستانی فوج کے دو چوکیوں پرراکٹوں ،ایل ایم جی و دیگر بھاری ہتھیاروں سے بیک وقت حملے کیے،حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔