گوادر پورٹ مین انٹری گیٹ کے سیکورٹی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

465

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پورٹ کی سیکورٹیکیلئے تعینات پاکستانی فورسز پربم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گذشتہ شب نو بجے سرمچاروں  نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ روڈ پر قائم  جی ٹی کے مینانٹری گیٹ کے سیکورٹی چوکی  پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ اور جی ٹی کے سیکورٹی کیلئے قائم فوجی چوکی پر بم  حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پرہلاک ہوگیا۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ ہمارا یہ حملہ محض بیرک گولڈ کمپنی کو پاکستانی فوج کی سیکورٹی پرانحصاراور اپنے سرمایہ کوڈوبنے سے بچانے کیلئے ایک وارننگ ہے کیونکہ بیرک گولڈ کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد ان دنوں گوادر کے دورے پر ہے  اور وہ ریکوڈککے بعد پاکستانی فوج کی ایماپر گوادر میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنے استحصالی منصوبوں کو جتنا چاہے سیکورٹی فراہم کرے لیکن وہ ا پنےمقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔