سوراب کے قریب حادثہ، 6 افراد جانبحق

497

بلوچستان کے ضلع سوراب میں مزید چھ افراد کی جانیں خونی شاہراہ کی نظر ہوگئے

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت چھ افراد جانبحق اور ایکخاتون زخمی ہوگئی ہے

انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جانبحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاہے جبکہ زخمی خاتون کو مزید علاج کےلیے کوئٹہمنتقل کردیا ہے، جانبحق افراد کاتعلق کوئٹہ اور قلات سے ہیں

یاد رہے بلوچستان کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں ہر سال درجنوں جانیں ضائع ہوتی ہیں مقامی افراد اس شاہراہ کو خونیشاہراہ کے نام سے پکارتے ہیں

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سہولیات کا فقدان ہمیشہ موجود رہا ہے گذشتہ سال صوبائی حکومت نے میڈیکل ایمرجنسی رسپانسسینٹرز قائم کیے تھے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کی مدد سے ٹریفک حادثات میں اموات کم ہو رہی ہیں تاہم بلوچستان میں روڈ حادثاتروز کے معمول بن چکے ہیں

گذشتہ سال موٹروے پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ چھ سے آٹھ ہزار افراد بلوچستان میں روڈ حادثات میں لقمہ اجل بن جاتےہیں جبکہ حادثوں میں کمی کے بجائے ہرسال اضافہ ہورہا ہے