ہم متحد ہیں، پاکستان فوج کے ترجمان غلط بیانی کررہے ہیں – تحریک طالبان پاکستان

765

تحریک طالبان پاکستان نے گذشتہ روز پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پریس کانفرنس میں ٹی ٹی پی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی متحد ہے جبکہ پاکستان فوج کے ترجمان مذاکرات اور ٹی ٹی پی کے اندرونی معاملات کے متعلق غلط بیانی کررہا ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز بزدل فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جھوٹ اور مکاری کی پرانی عادت کو دہراتے ہوئے ایک بار پھر میدانِ جنگ میں مایوسی کے بعد غلط بیانی کی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ـ

“پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک طالبان پاکستان میں اختلافات ہیں ـ آپ کو جان لینا چاہیے کہ تحریک طالبان پاکستان بحمداللہ وفضلہ ایک مشکل وقت سے نکل کر متحد ہوچکی ہے اور اس کا اندازہ آپ میدانِ جنگ میں ہمارے دشمنوں کی چیخوں سے لگا سکتے ہیں، لہٰذا ایسے دعؤوں پر کان نہ دھریںـ”

محمد خراسانی نے بتایا کہ فوجی ترجمان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان اب بڑے حملے نہیں کرسکتیـ میڈیا کی ان رپورٹس سے، جن میں ہماری سالانہ کارروائیوں کے اعداد و شمار کا تذکرہ ہوا، آپ نے اندازہ لگالیا ہوگا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم کہاں اور دشمن کہاں رہا؟

“فوجی ترجمان نے عوام اور صحافیوں کے سامنے نومبر میں ہونے والے مذاکرات اور جنگ بندی کے بارے میں بھی غلط بیانی سے کام لیا اور حقائق پر پردہ ڈالے رکھنا چاہا، لیکن اُس کے سامنے بیٹھے حضرات کی اکثریت حقائق سے آشنا تھی کہ اس بزدل فوج نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، مکاری اور وعدہ خلافی کی تاریخ دہرائی ـ”

تحریک طالبان پاکستان نے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام پر ایک بار پھر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کیلئے تیار ہیں، ہماری عسکری و سیاسی قوت پہلے سے بڑھ کر ہے اور ہم کبھی بھی دشمن کی غلط بیانیوں اور انتشار بھرے بیانات سے ٹوٹنے والے نہیں ہیںــ