بلوچستان: فائرنگ و روڈ حادثات میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

467

حب ندی کے قریب سے مقامی ریسکیو اہلکاروں کو ایک پرانی لاش ملی ہے جسے کراچی کے سرد خانے منقتل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے فائرنگ و روڈ حادثات کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت چار افراد ہلاک جبکہ ان واقعات میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

پہلا روڈ حادثہ بلوچستان کے علاقے سبی میں پیش آیا جہاں پلیجی کراس کے قریب کار گاڑی حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں –

بولان گوکرت موٹرسائیکل حادثے کا شکار جس میں دو افراد زخمی ہوگئے –

کوال حیدر زئی قلعہ سیف اللہ کے قریب موٹرسائیکل و ٹرک گاڑی میں تصادم جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کراڑو روڈ پر کشاری کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں

ایک اور واقعہ میں مستونگ نوشکی کراس کے قریب مزدہ گاڑی کو حادثے کے صورت میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے –

سوراب نغاڑے کے قریب بے قابو ہوکر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

جبکہ بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے-

دریں اثناء دکی شادی کے تقریب میں حادثاتی گولی چلنے سے عبد سلام فضل رحمان نامی دو افراد زخمی ہوگئے ہیں –

ادھر تربت سنگانی سر کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار امتیاز ولد لیاقت ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔