واشک: فورسز کے ہاتھوں کمسن بہن بھائی لاپتہ

531

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ٹوبہ میں لعل بخش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر دو کمسن بہن بھائی کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے –

فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے بہن بھائی کی شناخت دس سالہ صنم بلوچ اور چھ سالہ بچہ گزین ولد جمیل کے نام سے ہوئی ہے-

علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز نے دونوں بچوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جسکے بعد سے دونوں بچوں کا کسی کو معلوم نہیں جبکہ دوسری طرف فورسز نے علاقہ مکینوں کو بلاکر علاقہ بدر ہونے کا حکم دیا ہے –

اطلاعات کے مطابق فورسز نے اس سے قبل ضلع آواران کے علاقہ سولیر سے بے دخل کئے جانے والے خاندانوں کو واشک ڈوبہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے –

مقامی افراد کے مطابق اواران سولیر سے نقل مقانی کرنے والے ان خاندانوں کو اس سے قبل فورسز نے آواران سے بے دخل کردیا تھا جس کے بعد یی افراد واشک ٹوبہ میں آکر رہائش پزیر ہوئے تھے –

دوسری جانب گذشتہ شب فورسز نے اواران کے علاقے زیارت ڈن میں درجنوں خاندانوں کو حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا ہے –

زیارت ڈن میں گذشتہ کئی دنوں سے فورسز علاقہ مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم جاری کرچکا ہے جبکہ فورسز نے علاقہ سے درجنوں خاندانوں کو زبردستی ایف سی کیمپ منتقل کردیا ہے –

زیارت ڈن سے فورسز کے ہاتھوں زبردستی ایف سی کیمپ منتقل ہونے والے افراد میں دس پندرہ خواتین بچے سمیت درجنوں افراد شامل ہیں –