علم و تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

108

پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام جدید تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شےتگر گھنہ میں رحیم بخش، کریم، بخش عاشق علی، عبدالرازق، مختار منظور، اکبر سمیت سینکڑوں افراد کے نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ علم کے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں دنیا میں وہ قومیں کامیاب ہوئے جنہوں نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات کی فراہمی، آنے والے نسلوں کو بہتر سے بہتر مستقبل دینا اور غربت اور جہالت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یونیورسٹی، سٹی پروجیکٹ، میڈیکل کالج، اسکولز اور دیگر بنیادی ادارے بنائے، جبکہ دوسری طرف اربوں روپے سرکاری خزانے سے نکالے گئے لیکن ایک بھی نمایاں اسکیم نظر نہیں آتا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ابوالحسن نے کہا کہ عوام جوش اور جذبہ کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں نیشنل پارٹی نے کیچ کا نقشہ تبدیل کیا ہے مستقبل میں اقتدار میں آخر عوام کے بنیادی مسلہ حل کریں گے

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی حقوق کی جدوجہد میں ایمانداری کے ساتھ کردار ادا کررہا، نیشنل پارٹی کے ترقیاتی اسکیمز نمایاں طور پر نظر آتے ہیں نثار احمد بزنجو نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا نیشنل پارٹی اجتماعی سوچ رکھتی کے اور آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے

شمولیتی پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فضل کریم نے سرانجام دیئے۔ شمولیتی پروگرام میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے فرزند عثمان مالک، مرکزی کمیٹی کے رکن رجب یاسین، امان بلوچ، کہدہ امید علی، نثار احمد، محمد علی ، ظریف احمد ، سیٹھ حاصل، بشیر احمد، وارث بشیر، نوروز نور، دین محمد، اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔