طالبان جھنڈے کے ساتھ کھیلنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا – آئی سی سی

236

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئی سی سی نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے کے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ کہا کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلے گی۔

اگر افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے اور شیڈول کے مطابق افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ ہے۔