یورو کپ: انگلینڈ 25 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

149

یورو کپ کے کواٹر فائنل میں انگلینڈ نے یوکرائن کو  چار صفر سے ہرا دیا، سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا۔

انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈنمار ک کے خلاف انگلینڈ فٹبال ٹیم کے  کپتان ہیری کین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک ایک گول کیا۔

انگلینڈ اور یوکرائن کے میچ سے پہلے ڈنمارک اور جمہوریہ چیک کے درمیان کواٹر فائنل کا مقابلہ ہوا، ڈنمارک نے چیک ریپلبک کو دو ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان ہو گا۔

انگلش ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے شہریوں میں بڑا جوش وخروش پایا گیا، لوگ سڑکوں پر رقص کرتے رہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔