ہوشاپ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

413

بلوچ لبریشن آرمی نے کیچ میں پاکستان فوج پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں شیشان کے مقام پر قابض پاکستان فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں بلوچ سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے، دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی کردیئے جبکہ قافلے میں شامل گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ مقصد کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔