کیچ کلچرل کمپلیکس بلوچ ثقافت کا اہم ادارہ ہے، فعال کیا جائے – بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی

135

بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیچ کلچرل کمپلیکس بلوچستان کا ایک اہم ادارہ ہے اس ادارے کو فعال کرکے اس کے ذریعے کلچر، آثار قدیمہ اور بالخصوص بلوچی میوزک کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ پروان چڑھایا جائے تاکہ اس کی اہمیت و افادیت سے فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس ادارے کی سنگ بنیاد رکھے 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک یہ اس طرح فنشکنل نہیں کیا جاسکا جیسا ہونا چاہیے تھا-

جس کی بنیادی وجوہات میں سے فنڈز کی کمی ایک اہم وجہ ہے، موجودہ صوبائی حکومت بالخصوص ضلع کیچ سے منتخب اراکین اسمبلی و سنیٹرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم ادارے کی فعالیت کے لیے آواز اٹھائیں اور اس کے لیے فنڈز کے اجراء کے علاوہ ضرورت کے مطابق آسامیاں پیدا کریں اور پہلے سے جو آسامیاں خالی ہیں انہیں پر کرانے کی بندوبست کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2021 کے بجٹ میں اس ادارے کے لیے اضافی فنڈز، ضروری اسامیان پیدا کی جائیں اور اس کو مکمل طور پر فعال بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں اس کے فوری بعد اس ادارے کے ذریعے کلاسیکل میوزک کے ساتھ کلچر اور آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے کام کا آغاز کیا جائے۔