قابض ریاستی فورسز کا ساتھ دینے والوں کو نہیں بخشا جائے گا – بی ایل ایف

259

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے لیویز اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع آواران کے کچھ علاقوں خصوصاََ گیشکور اور مالار میں چند لیویز اہلکار پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بلوچوں کی مخبری، دھمکی دینے اور عام لوگوں کو تنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کی نشاندہی ہوچکی ہے اور تمام معلومات اور تفصیل ہمیں موصول ہوگئی ہیں۔ ہم انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں پاکستانی فوج کا کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ بننے سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ اس تنبیہ کے بعد اگر انہیں اس جرم میں ملوث پایا گیا تو انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد ان کے خاندان اور رشتہ داروں کی طرف سے کوئی اپیل قابل قبول نہیں ہوگی۔ ہماری روز اول سے کوشش رہی ہے کہ کوئی بلوچ ہمارے سرمچاروں کا نشانہ نہ بنے لیکن اس طرح کی جرائم میں پاکستان کا ساتھ دینا ایک ناقابل معافی عمل ہے۔ ان لیویز اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہ کی جارہی ہے کہ وہ دشمن اور قابض ملک کا ہمنوا بننے سے گریز کریں۔ آج یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ پاکستان بلوچوں کی نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے۔ ان تمام اعمال کا علم ہونے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی فورسز کا ساتھ دے گا تو وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔