کوئٹہ: سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ مسترد، تاجروں نے کاروباری مراکز کھول دئیے

253

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں کوروناوائرس کیسز کے بڑھتے ہوئے تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

تاہم تاجر برادری نے بلوچستان حکومت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے آج تمام کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری رکھا ۔

شہر میں لاک ڈاون کے باوجود دکانیں اور کاروباری مراکز کھلنے لگے ہیں جناح روڈ، لیاقت بازار، کندھاری بازار، مشن روڈ، عبدالستار روڈ سمیت دیگر اہم کاروباری علاقوں کی دکانیں کھل گئی تاجر برادری نے حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔

اس موقع پر تاجر برادری نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح کاروبار تباہ نہیں ہونے دینگےان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کردیا ۔

ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا حکومت نے فیصلہ کرتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا تھا، لہذا کاروبار بند نہیں کرینگےاور تاجر برادری  کا کاروبار جاری رہے گا ۔