ڈیرہ مراد جمالی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

175

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مرادجمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد جمالی کی حدود جیلانی مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ تاجر راجہ خان رند شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی تاجر کو طبی دینے کے لئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لئے سکھر منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اس متلعق پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔