پنجگور: مسلح افراد کا حکومتی حمایت یافتہ شخص کے گھر پر حملہ

309

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے شخص کے گھر پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے بونستان میں شکیل عرف شکو ولد ڈاکٹر عبدالحمید نامی شخص کے گھر پر مختلف ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سحری کے وقت اچانک مسلح افراد مذکورہ شخص کے گھر پر حملہ آور ہوئے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا حملہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ دس منٹ تک دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔ تاہم حملے میں دیگر نقصانات کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں متعدد مسلح جتھے تشکیل دی گئی ہے جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

بلوچ قوم پرست تنظیمیں مذکورہ گروہ کے بارے میں یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ یہ بلوچوں کو لاپتہ و ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

خیال رہے شکو گروپ پر اس سے پہلے بھی حملہ ہوا ہے گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں اسی گروپ سے تعلق رکھنے حسن پر بھی حملہ ہوا تھا جو اُس حملے میں ہلاک ہوا تھا اور حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی نے قبول کی تھی جبکہ حسن مذکورہ گروہ کے سربراہ شکیل کے چچازاد بھائی اور دیور تھے۔

تاہم گذشہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔