کوئٹہ: دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

196

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے گذشتہ روز ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

تاہم مذکورہ شخص کی ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ادھر کوئٹہ ہی کے علاقے اسپینی روڈ میں ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپینی روڈ نزد کلی مبارک میں ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔