بلوچستان: وسیع پیمانے کے آپریشن کا فیصلہ، فوجی نقل و حرکت میں تیزی

470
فائل فوٹو

بلوچستان میں وسیع پیمانے کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف اضلاع میں فوجی نقل و حرکت میں تیزی لائی گئی ہے۔

باوثوق ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطحی عسکری اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک وسیع اور شدید نوعیت کے فوجی آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن کا فیصلہ سی پیک روٹ پر ہونے والے متعدد حملوں کے بعد پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کو تحفظ فراہم کرنے اور بولان و گردونواح میں فورسز پر حالیہ شدید حملوں کے بعد لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئے منصوبے کے تحت بلوچستان میں پہلے سے جاری آپریشنوں کے سلسلے میں تیزی اور وسعت لائی جائے گی۔ اس شدید نوعیت کے آپریشن کا دائرہ کار بلوچستان کے مکران، بولان، کوہلو اور قلات ریجن بتائے جاتے ہیں۔