پنجگور: کیلکور میں فوجی آپریشن، علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کی دھمکی

463
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے پہاڑی علاقے کیلکور میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازیں، علاقہ مکینوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی نیچی پروازوں کے ساتھ ساتھ فورسز کی بڑی تعداد نے آبادیوں میں داخل ہوکر لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے ایک ہفتے کے اندر کیلکور کے پہاڑی سلسلہ میں لوگوں کو نکل جانے کی دھمکی دی ہے، اس وقت کیلکور میں لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں کیلکور کے علاقے حاجی پیردرگاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے مراد محمد سمیت سات افراد جان بحق ہوئے تھے اور مادگ کے علاقے میں بھی عام آبادیوں پر شیلنگ سے تین افراد کی ہلاکت اور جنگلات میں آگ لگانے کی خبریں موصول ہوئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سے بولان کے آس پاس کے علاقوں چیسن، پوڑ اور میاں کور میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ فورسز نے غربوگ سجاول کے وسیع جنگلات کو نذر آتش کردیا تھا۔

دوسری جانب شاہرگ سے دوران آپریشن 15 کو حراست میں لیا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔