سبی میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

427

ہم نے پہلے بھی مقامی افراد کو مذکورہ کمپنیوں سے دور رہنے کا تنبیہہ کیا تھا ۔ دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج سبی کے قریب کڑک روڈ ناگڑی کے مقام پر تعمیراتی کمپنی کے مشینری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سبی کے قریب کڑک روڈ ناگڑی پیر کے مقام پر جاری کام کے دوران ایک مشین ایکسی ویٹر کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جس سے اس کا ڈرائیور زخمی ہوا اور گاڑی تباہ ہوگیا۔

انہوں مزید نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں کو نقصان پنچانے سے گریزاں ہیں لیکن اگر وہ بار بار کے تنبیہہ کے باوجود سامراجی منصوبوں پر کام کیلئے آمادہ ہوئے تو ان کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد بلوچستان تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔