کوئٹہ: زرغون گیس فیلڈ پر حملہ

325

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے میں زرغون گیس فیلڈ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملہ آور بعدازاں فرار ہوگئے۔

زرغون گیس فیلڈ کوئٹہ شہر سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔  یہ گیس فیلڈ سلیمان فولڈ اور سندھ طاس کی درمیانی پٹی اور بولان بلاک کے علاقے 120 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کِرکِڑ کے مقام پر حملے میں گیس فیلڈ کے حفاظت پر معمور فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاع ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم ملزمان کی تلاش کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں گیس تنصیبات اور دیگر پراجیکٹس کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔