چمن احتجاج: دوسرے روز فائرنگ سے مزید 12 افراد زخمی

152

بلوچستان کے علاقے چمن میں دوسرے روز بھی پاکستانی فورسز اور تاجروں کے درمیان تصادم جاری رہا، جہاں فورسز کی فائرنگ سے مزید بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ مجموعی طور گذشتہ روز سے تاحال دو افراد جانبحق اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیورنڈ لائن پر چمن گیٹ کے مقام سے گذشتہ روز احتجاج کا آغاز ہوا جو اب شہر کے مختلف مقامات تک وسعت اختیار کرچکی ہے۔ آج دوسرے روز مشتعل مظاہرین نے فورسز اہلکاروں پر پتھراوں کی جبکہ فورسز کی فائرنگ سے مزید بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے انتظامیہ کے مطابق 9 زخمیوں کو چمن سے علاج کے لئے کوئٹہ کے سول ہسپتال لایا گیا ہے جن میں تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں جن میں سے ایک انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ