معروف فٹبالر میرا ڈونا چل بسے

178

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا انتقال کر گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میراڈونا کو فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

میراڈونا ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

1986ء میں ارجنٹائن نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔

اپنے بین الاقوامی دور میں آپ نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔

میرا ڈونا نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی تھی