طلبا۶ یکجہتی مارچ بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے فورسز کو ہٹانے کا مطالبہ

307

 

کوئٹہ  میں آج مختلف طلبہ تنظیموں نے احتجاجی مارچ کیا جس میں کالجوں اور یونیوسٹیوں کے طلبہ سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی شریک تھے

مارچ میں شریک مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کی جائے، تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے فورسز کو ہٹایا جائے

بلوچستان کے صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں آج ہونے والے طلبا۶ مارچ میں بی ایس او نزیر ،پچار سمیت پشتون طلبا۶تنظیموں نے شرکت کیا ،

جبکہ بی ایس او ظریف نے بھی طلبہ طاقت بحالی مارچ کا انعقاد کیا،مارچ کے شرکا۶  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں طلبہ سیاست کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد جاری رہےگا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جب سامراج جبر کا بازار گرم کرتا ہے طلبا اسکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس دھرتی کا نوجوان ہمیشہ ظلم کے خلاف مزاحمت کرتا آرہا ہے