تمپ میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1003

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ ہمارے  سرمچاروں نے تمپ کے علاقے ملانٹ میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

 ترجمان نے کہا یہ حملہ تمپ میں ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرنے والے نادل عرف نادلوک ولد عبدالقادر اور اسکے نیٹورک پر کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں اس کا ساتھی عظیم ولد کمالان شدید زخمی ہوا۔

 جیئند بلوچ نے کہا مذکورہ گروہ ملانٹ سمیت تمپ کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں مختلف جرائم میں ملوث رہی ہے۔

 ترجمان نے کہا بی ایل اے بحیثیت قومی فوج، بلوچ عوام کی تحفظ اپنا فرض سمجھتی ہے۔ قومی مجرموں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔