سوراب میں چودہ اگست کی ایک تقریب کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

284

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شام بلوچستان کے شہر سوراب میں پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کی ایک تقریب کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے اس وقت حملہ کیا جب پاکستانی فوج اور ان کے علاقائی زر خرید کارندے ایک تقریب منارہے تھے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ غیر فطری ریاست پاکستان کا قیام بلوچ سمیت اس خطے کے متعدد اقوام کی آزادی پر شب خون مار کر روبہ عمل لایا گیا۔ 14 اگست وہ سیاہ دن ہے، جس دن اس خطے کے سب سے بڑے کالونیل ایجنٹ اور واچ ڈاگ کا ظہور ہوا۔ بلوچ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔