ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا

181

مقامی ذرائع کے مطابق مین پائپ لائن کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پیرکوہ اور لوٹی  گیس پلانٹ سے کمپریسر کو گیس فراہم کرنے والے مین پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا گیا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکلنے والی گیس پائپ جو پنجاب، سندھ اور کشمیر تک جاتے ہیں انھیں مسلح افراد بلوچستان کی حدود میں تواتر کے ساتھ نشانے بناتے رہتے ہیں ۔

گیس پائپ لائن پہ حملوں کی ذمہ داری اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظیم بی آر اے اور کبھی کبھار بی ایل ٹی بھی قبول کرتے ہیں تاہم آج کے تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔