ڈھنک واقعہ: مختلف شہروں میں مظاہرے

110

برمش یکجہتی کمیٹی کے جانب سے ہفتے کے روز یونان میں مظاہرہ کیا جائیگا –

تربت واقعہ کے خلاف بلوچستان سمیت سندھ میں احتجاجی مظاہرہ برمش یکجہتی کمیٹی و بی این پی مینگل کے جانب سے کوئٹہ، سبی، اور سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے-

جمعرات کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر دارالحکومت کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ڈھنک واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کا تربت واقعہ کے خلاف نعرہ بازی و بلوچستان میں ڈیٹھ اسکواڈ کی ریاستی سرپرستی ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا-

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این رہنماوں نے خضدار میں پارٹی کارکن شفیق مینگل کے گھر پر کفن پھینکنے و دھمکی آمیز خط کی مزمت کی –

تربت ڈھنک واقعہ کے خلاف ضلع سبی میں برمش یکجہتی کمیٹی کے جانب سے سبی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا-

بلوچستان بھر میں گذشتہ دو ہفتوں سے عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب ہفتے کے روز یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا –

جبکہ ڈھنک واقعہ کے خلاف سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بھی عوام کے جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی –

دریں اثنا تربت واقعہ کے خلاف برمش یکجہتی کمیٹی کے جانب سے گزشتہ روز مستونگ، گڈانی و بلوچ راج کے جانب سے راجن پور میں احتجاجی مظاہرے کیا گیا تھا-