داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی افغانستان سے گرفتار

389

پاکستانی شہری اسلم فاروقی کو افغانستان کے خفیہ ادارے کے اسپیشل یونٹ نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق عالمی شدت پسند گروپ داعش کے خراسان کے لئے سربراہ عبداللہ اورکزئی المعروف اسلم فاروقی کو افغانستان کے صوبے ننگرہار سے افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے اسپیشل یونٹ نے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں افغان حکام کے مطابق پاکستانی شہری اسلم فاروقی کو اس کے دو درجن کے قریب ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف افغان فورسز کی کارروائیوں میں تیزی کابل میں سکھوں کے عبادت گاہ پہ حملے کے بعد  آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے میں بھی داعش کے متعدد افراد کو افغان خفیہ ادارے نے ان کے اہل خانہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔