قومی رہنمائی و طلباء کو سیاسی پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں – بی ایس او

148

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے بی ایس او کے قومی کونسل سیشن کا شفاف انعقاد تنظیم میں نئی روح پھونک دے گی اور بی ایس او کو تاریخ میں نئی راہ و اصولی جدوجہد پر مزید مستحکم و مضبوط کرےگی۔

انہوں نے کہا بی ایس او کے  ادارے ہی تنظیم کے فیصلوں میں آزاد و خود مختیار ہے تنظیم کو غیر سیاسی طریقے سے کمزور کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی بی ایس او شہداء کی وارث تنظیم کی حیثیت سے قوم کی رہنمائی اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو سیاسی پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے ،تنظیمی اداروں کے شفاف انعقاد سے ہی تنظیم آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا ہے منفی بلوچ دشمن سازشوں کا مقابلہ علم و زانت کتاب و قلم کے زریعے کی جاسکتی ہے بی ایس او کے باشعور کارکنوں کو تنظیم کےمضبوطی، منفی سازشوں کے خاتمے کے لئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، تنظیم کے کارکن ہی تنظیم کے اصل طاقت ہے موجودہ دور میں بلوچستان بھر میں تنظیم کاری سیاسی پروگرامز کا انعقاد اور دیگر بلوچ طلباء تنظیموں کے درمیان اشتراک عمل منفی عوامل کو ختم کرنے کے لئے تنظیم میں اندرونی اصلاحاتی عمل اہمیت کی عامل یے اس سے تنظیم مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا مارچ کے آخری ہفتے میں مجوزہ قومی کونسل سیشن کے انعقاد سے بی ایس او مزید فعال و مضبوط ہوگی تمام دوست قومی کونسل سیشن کی بھرپور تیاری کرے ۔