مسلح افراد کی فائرنگ سے دو خاتون پولیو ورکر جانبحق

233

پشاور میں مسلح  افراد کی فائرنگ سے 2 پولیو ورکر خواتین جاں بحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین پولیو ورکز جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کے بعد مسلح افراد  فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرمولی میں پولیو ورکرز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ دوسری خاتون کو فوری طور پر ایل آر ایچ پہنچایا  گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کے پی پولیس فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم عوام کے بہتر مفاد میں ہے جسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔