بی ایچ آر سی کا مغربی بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لئے مالی امداد

212

بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کا مغربی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد

بلوچ ہیومن رائٹس کونسل بی ایچ آر سی کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان کے تنظیم کی  جانب سے  دو ہزار پانچ سو یورو جو کہ   تقریباً 137061774.93ایرانی ریال کے برابر رقم اکھٹی کی گئی ہے، یہ رقم مغربی بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد میں شامل فلاحی اداروں کو ارسال کی جائے گی۔

 بیان میں کہا گیا کہ یہ امدادی رقم بی ایچ آر سی کے صدر ڈاکٹر حبیب اللہ ملک اور جمشید امیری جو بی ایچ آر سی کے مغربی بلوچستان کے نمائندے ہیں انہوں نے اکٹھے  کی ہے اور انہی کے ذریعہ یہ امداد متاثرین تک پہنچا دی جائے گی۔

بی ایچ آر سی کے مطابق انہوں نے جو امداد اکٹھا کی ہے وہ کچھ بھی نہیں اس نقصان کے مقابلے میں جو سیلاب سے متاثرہ افراد کو پہنچا ہے، تاہم ، یہ بلوچستان میں ہمارے بہن بھائیوں کی اخلاقی حمایت ہے اور ہمارے مخلصانہ اور نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ سیلاب کے دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی ایرانی حکام بلوچستان میں لوگوں کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 80 % لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، ابھی بھی قریباً 50 کے قریب گاؤں ایک دوسرے سے منقطع ہیں- اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام بلوچوں کے ساتھ وہی سلوک نہیں کرتے ہیں جو سلوک ایران کی اکثریت کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے- ایک بار پھر ، ہم اقوام متحدہ اور یورپی کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں براہ راست مداخلت کریں اور ضرورت مند لوگوں کی فوری مدد کریں۔