بلوچستان: پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آگئے

195

بلوچستان میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے بلوچستان سمیت سندھ و خیبر پختون خواہ میں پولیو کے پانچ کیسیز سامنے آگئے۔

دو کیسیز بلوچستان،  دو سندھ اور ایک کی سندھ میں تصدیق ہوئی ہے۔

 بلوچستان میں ایک کیس جعفر آباد اور ایک قلعہ عبداللہ چمن میں رپورٹ ہوا ہے۔

 نئے کیسیز سے پاکستان بھر میں پولیو کسیز کی تعداد 128 جبکہ بلوچستان میں 11 تک پہنچ گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ کیسیز بھی 2019 کے ہیں بلوچستان میں اس نئے پولیو کیسیز سامنے آنے کے بعد حالات ایک بار پھر خطرناک حد کی طرف جا رہے ہیں اس وقت بھی بلوچستان بھر میں صرف پچھلے پولیو کمپئین میں 12 ہزار سے زائد انکاری والدین ریکارڈ پر آگئے تھے جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سی انکار کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا اگر یہی صورتحال جاری رہی تو بلوچستان میں مزید پولیو کیسیز سامنے آسکتے ہیں ۔