سبی: ٹڈی دل کا حملہ، عوام پریشان

154

سبی شہر و گردونواح میں ٹڈی دل کا حملہ، شہری مشکلات سے دوچار، تیار سبزیوں کی فصلات تباہ و برباد، زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان، سندھ کے بعد بلوچستان میں ٹڈی دل کی آمد سے زرعی اجناس کے بحران کو خدشہ

سندھ کے بعد بلوچستان کے شہر ڈیرہ آلہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، بختیار آباد، لہڑی کے بعد ٹڈی دل اور اڑنے والے چھوٹے چھوٹے پتیگوں نے سبی شہر و گردونواح کے دیہاتوں میں حملہ کردیا جس کی وجہ سے شہر، گلیاں، شاہراہیں ٹڈی دل سے بھر گئے۔

سبی کے دیہاتوں میں تیار سبزیوں کے فصلوں سمیت گندم کے پودے بھی ان کی خواراک بننے لگے، ٹڈی دل بڑی تعداد میں آسمان پر چادر کی مانند نظر آنے لگیں۔

ٹڈی دل کے حملے کے بعد سندھ بلوچستان میں زرعی اجناس کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے وفاقی صوبائی حکومتوں کی جانب سے ان کی روک تھام کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سبی و گردونواح سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کے سینکڑوں زمیندار مالی بحران کا شکار ہورہے ہیں تیار فصلات کی تباہی و بربادی کی وجہ سے ان کو لاکھوں کانقصان ہورہا ہے۔

عوام کی جانب سے حکام بالا سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ زمینداروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ واضح رہے کہ سبی وگردونوا ح کے زمیندار پہلے ہی خشکابہ کا شکار تھے اب رہی سہی کسر ان ٹڈی دل نے پوری کردی۔