نصیر آباد: مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص قتل

126

حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ پولیس تھانہ خان کوٹ کے حدود میں پیش آیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اللہ ڈتہ ولد محمد خان بگٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مذکورہ شخص کو قتل کرنے کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔