لسبیلہ کا رہائشی نوجوان نوشکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

428

کراچی پولی ٹیکنیک کالج کا طالب اپنے دوستوں سے ملنے نوشکی آیا ہوا تھا کہ اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 25 مئی کو 2019 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لسبیلہ کے رہائشی نوجوان وسیم شاہ بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

وسیم شاہ بلوچ کراچی کے پولی ٹٹیکنیک کالج کا طالب علم ہے جو کہ نوشکی میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا ہوا تھا کہ اسے  لاپتہ کردیا گیا ۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں ہر شعبہ ہائے زندگی بالخصوص طالب علموں  کو  مختلف تعلیمی اداروں  سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جاتا ہے۔

بلوچستان کے علاوہ بلوچ طالب علموں سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں سے بھی پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔