سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

187

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز شام کے وقت سبی کے علاقے تلی کے سڑک پر ہمارے سرمچار پاکستانی فورسز کے انتظار میں گھات لگائے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک لیویز فورس وہاں پہنچی جس کے بعد  ہمارے سرمچاروں اور لیویز فورس کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کافی دیر تک لیویز اور ہمارے سرمچاروں کے درمیان جھڑپ جاری رہا  اور بعد میں ہمارے سرمچار بحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔

دوستین بلوچ  نے کہا ہے کہ ہم لیویز فورس کو تنبیہہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ، بصورت دیگر اسے بھی دیگر پاکستانی فورسز کے برابر نشانہ بنائیں گے۔