جھاو فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

139

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل چار بجے سرمچاروں نے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے مْلا گزی میں فوجی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

راکٹ لگنے سے قابض فوج کی چوکی کو نقصان پہنچا اور دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔