ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملہ 9 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

216

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد ہسپتال میں خود کش حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے دو اہلکاروں انعام اور جہانگیر کو ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک خاتون نے خودکش حملہ کردیا ۔

ہسپتال میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق نو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ہیں ۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔