پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف پاکستانی فوج کا کریک ڈاؤن جاری

233

گذشتہ روز وزیرستان میں پرامن و خالی ہاتھ کارکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد سے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے پشتون تحفظ موومنٹ کے متعدد  سرگرم کارکنوں کو بنوں سے گرفتار کرلیا ۔

گرفتار کارکنوں میں  ابرار خان، حاجی  صمد خان ، عارف وزیر، بلال محسود، ندیم عسکر، گوھر خان، نوید خان اور شمس وزیر شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیرستان میں پاکستان آرمی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی سربراہی میں جلوس پر فائرنگ کی گئی جس میں نتیجے میں 3 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئیں ۔

پاکستان آرمی کے نشر و اشاعت کے ادارے آئی ایس پی آر نے الزام عائد کیا کہ علی وزیر و محسن داوڑ کے ہمراہ لوگوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں جوابی فائرنگ کی گئی ۔

تاہم علاقے سے سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی ایم کے جن کارکنوں پر فوجی چوکی پر فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ سب کے سب خالی ہاتھ تھے ۔

دوسری جانب پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی پی ٹی ایم کے جلوس پر حملے کی مذمت کی ہے ۔