بلوچستان : بارشوں کے بعد کئی علاقے زیر آب

387

کیچ میں 10 خواتین سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں 3 کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا باقی تاحال لاپتہ ہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگئی اور مال مویشی سمیت گھریلو سامان پانی میں بہ گئے

دوسری جانب ضلع کیچ میں آپسر کے مقام پر کیچ ندی میں لکڑیاں جمع کرنے والی دس خواتین سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں تین کو ریسکیو آپریشن کرکے بچالیا جبکہ دیگر 7 خواتین کی تلاش جاری ہے-

شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں چھوٹے بڑے بند ٹوٹ گئے ۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا-

ادھر مستونگ میں شدید بارش کے باعث علاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوئی اور مستونگ ہی میں ایک بچہ پانی میں گر کر جانبحق ہوگیا –

دریں اثناء نوشکی اسٹیشن اور گومازگی میں تیز بارش کے باعث ٹرک نالے میں بہہ گئی اور بجلی کا تار گرنے سے نوشکی کے رہاشی محمد فتح نامی شخص کے 25 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئے ہیں-

اسی طرح کوئٹہ میں آج شروع ہونے والے برف باری سے تمام ٹرانسپورٹ بند ہوگئی اور مسافر شدید برفباری کے باعث رستوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں –

چاغی سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق گاو کوہ اور پل چوٹو کے درمیان دو افراد سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں –