چاغی : منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ

592

 بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل چاغی میں نشے کے عادی افراد کی تعداد میں دن  بدن اضافہ عوام سخت پریشان۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق تحصیل چاغی کے بازار اورگردونواح میں چرس ، ہیروئن ، کرسٹار اور دیگر منشیات با آسانی دستیاب ہیں کلیوں اور بازار میں منشیات فروخت ہورہاہے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔

چاغی میں نشے کے عادی افراد کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

مقامی صحافیوں کی جانب سے جاری کردہ علاقائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تو نشے کے عادی افراد کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے اور مختلف ٹولیوں کی شکل میں بازار اور کلیوں کے آس پاس گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔

منشیات کے عادی افراد دکانوں کے علاوہ گھروں سے بھیڑ بکریاں حتیٰ کہ مساجد کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔

عوامی حلقوں کا تحصیلدار چاغی اور ڈی سی چاغی سے اپیل کی کہ چاغی میں منشیات کے اڈے فوراً ختم کی جائیں تاکہ نوجوان نسل منشیات جیسے ناسور سے بچ سکیں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کر کے کوئٹہ ریفائر کریں تاکہ ان کا منشیات کے عادی افراد کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ ہوسکیں۔