کوئٹہ : بی ایس او چیئرمین ظریف رند سمیت متعدد عہدیدار لاپتہ

347

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند بلوچ اپنے دیگر مرکزی عہدیداروں سمیت جبری طور لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین ظریف رند بلوچ، مرکزی سیکریٹری چنگیز بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ جبری طور پر لاپتہ کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو آج شام لاپتہ کردیا گیا ہے جن کی تفصیلات آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جیئند بلوچ کو کوئٹہ سے ان کے بھائی حسنین اور والد کے ہمراہ فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں ۔