ڈیرہ بگٹی میں فورسز نے جارحیت کا آغاز کردیا ہے – بلوچ ریپبلکن پارٹی

212

داخلی و خارجی راستوں کو فوجی اہلکاروں نے سیل کر رکھا ہے جبکہ مقامی لوگوں کے تین سو سے زائد مویشی بھی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیئے ہیں – شیر محمد بگٹی

بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی کے مضافاتی علاقے اوچ، درینجن، رستم دربار جبکہ ڈیرہ بگٹی شہر کے نواح میں واقع سنگسیلا اور سیاہ آف کے علاقوں کو ریاستی فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا ہے۔

مزکورہ علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو فوجی اہلکاروں نے سیل کر رکھا ہے جبکہ اوچ اور سنگسیلا سے مقامی لوگوں کے تین سو سے زائد مویشی بھی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیئے ہیں جن ہے دو چرواہوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں آٹھ ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں جو کہ فوجی جارحیت کو مزید وسیع کرنے کے لیے کھڑی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں فوجی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں.