تربت۔ ایف سی کی زیادتیوں کے خلاف شٹر ڈاٶن ہڑتال

383

تربت میں ایف سی کے ناروا سلوک کے خلاف شہر میں مکمل ہڑتال

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق گذشتہ روز تربت شہر کے اندر ایف سی اہلکار کی ہلاکت کے بعد فورسز نے شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا رکھی ہے ۔

نمائندے کے مطابق ایف سی کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف آج شہر مکمل طور پر بند ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے اب تک تربت کے علاقوں سنگانی سر، ملک آباد ، کوشقلات سمیت  کئی گاوں اور دہیاتوں کا محاصرہ کرکے ایف سی  اہلکار گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق شہر سے ایف سی نے کئی دکان داروں کو تشدد کے بعد اغواء کرلیا جس کے بعد شہریوں نے احتجاجاََ آج شٹرڈاون ہڑتال کی ہے جس کے سبب تمام دکانیں اور مارکیٹ بند ہیں ۔